ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زہران ممدانی کمیونسٹ ہیں، وہ نیویارک کے لیے برے ہیں، کوئی بھی نیویارک کا میئر ہو اسے سیدھا چلنا پڑے گا۔ امریکی صدر نے کہا اگر کوئی میئر عزت سے نہیں چلے گا تو اس پر معاشی سختی کریں گے، دی گارڈین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میئر کے جمہوری سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی منتخب ہونے کی صورت میں درست برتاؤ نہیں کریں گے تو نیویارک سٹی کو وفاقی فنڈز سے کاٹ دیں گے۔

اگرچہ ممدانی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ کمیونسٹ ہیں، تاہم انھوں نے نیویارک کے امیر ترین باشندوں پر ٹیکس بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے پاس ارب پتی ہونے چاہئیں۔‘‘ فاکس نیوز کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے استدلال کیا کہ ممدانی کی فتح ’’ناقابل فہم‘‘ ہے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ امیدوار ’’خالص کمیونسٹ‘‘ ہے۔

اتوار کو این بی سی کے میٹ دی پریس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ممدانی نے کہا ’’نہیں، میں کمیونسٹ نہیں ہوں۔‘‘ انھوں نے کہا میں اس کے لیے پہلے ہی سے تیار ہوں کہ جس چیز کے لیے میں لڑ رہا ہوں اس سے توجہ ہٹانے کے لیے صدر ٹرمپ اس پر بات کریں گے کہ میں کیسا دکھتا ہوں، کہاں سے ہوں اور کون ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *