بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیوتاؤں کی مورتیاں لانے والی گاڑی جگن ناتھ مندر سے تقریباً 3 کلومیٹر دور تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ ایک مقامی انتظامی افسر نے میڈیا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم قابو سے باہر ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد موقع ہر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں اس قسم کے مذہبی تہواروں میں اس طرح کے واقعات معمول کی بات ہیں جن میں زیادہ تر لوگوں کی ہلاکت انتظامی نااہلی اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ایسے مواقعوں پر تنگ مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو جاتے ہیں اور حفاظتی ہدایات کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔